پاکستانتازہ ترین

‎آزادی اظہار کو سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے، شہباز شریف

لاہور(پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عالمی یوم صحافت پر ملک کے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد صحافت تک ملک میں جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی۔تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ ‎صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کے بغیرجمہوریت نامکمل ہے، ‎میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے جس میں میں عکس دیکھ کر اصلاح کا موقع ملتا ہے، ‎میڈیا کا آئینہ توڑنے کی حماقت کرنے والے حکمران ہمیشہ پچھتائے ہیں،‎ آزاد صحافت تک ملک میں جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی۔شہبازشریف نے کہا کہ ‎آزادی اظہار رائے بنیادی آئینی حق ہے، اس حق کو سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے، ‎پاکستان میں آزادی اظہار رائے کے حق کے لئے اہل صحافت نے جدوجہد کی شاندار تاریخ رقم کی ہے ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کے آئینی حق کا ہمیشہ ساتھ دیتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker