
بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقعے پر صحافیوں کا اجلاس۔جرت مندانہ صحافت کی پاداش میں ضلع قصور کے صحافیوں پر قاتلانہ حملے اور جھوٹے مقدمات روز کا معمول بن چکے ہیں۔انہیں روکا نہ گیا تو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنہ دیں گے۔صحافی سعید گل کی پر اسرار موت کی تحقیقات کرائی جائیں ان خیالات کا اظہار آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ یونین آف جر نلرلٹس کے صدر تنویر اسلم خان اور چیر مین حاجی محمد رمضان نے پریس کلب بھائی پھیرو کے صدر میاں خالد رفیق کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دن محنت کش اخبار فروش و صحافی بھائی پھیرو کے سعید گل کی پر اسرار موت سے صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہم آزادی صحافت کے عالمی دم کے موقعے پر اعلی حکام سے مطابہ کرتے ہیں کہ اس صحافی کی پر اسرار موت کی تحقیقات کرکے اس کے زمہ داران کو بے نقاب کیا جائے ضلع قصور میں پریس کلب قصور کے صدر شوکت نقش بندی کے بھائی کو قتل کیا گیا۔سابق صدر جاوید ملک پر قاتلانہ حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔دیگر درجنوں صحافیوں پر بھی پر تشدد حملے ہوئے اور جھوٹے مقدمات درج ہوئے۔اگر ان واقعات کے ملزمان کو قرا ر واقعی سزا نہ دی گئی اور جھوٹے مقدمات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ضلع قصور کے صحافی پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنہ دیں گے۔