پاکستانتازہ ترین

ثابت ہو جائے نواز شریف ایک دھیلا بھی دیکر باہر گئے تو سیاست چھوڑ دوں گا: شہباز شریف

لاہور(پاک نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی، اگر ثابت ہو جائے کہ نواز شریف ایک دھیلا بھی دیکر باہر گئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا نہ میں ڈیل کےتحت گیا تھا اور نہ کسی ڈیل کےتحت واپس آیا ہوں، نواز شریف کی بیماری کےسبب لندن گیا تھا، کورونا کےسبب پروازیں بند ہوئیں تو واپس آنا پڑا، بھائی کو نہیں بھائی کے علاج کو چھوڑ کر واپس آیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈیل کے تحت باہر جانے سے متعلق الزامات پر صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمیں بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے معاملے کی سنگین صورتحال تھی۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر ڈیل کر کے باہر جانے کا الزام بےبنیاد ہے، کوئی ثابت کرے کہ نواز شریف ایک دھیلا بھی دےکر باہر گئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔مسلم لیگ ن کا صدر نامزد ہونے سے متعلق الزامات پر شہباز شریف نے کہا کہ جمہوریت کےلیےنوازشریف کےبے پناہ قربانیاں دی ہیں اور میں نواز شریف کا نامزد کردہ اور پارٹی کا منتخب صدرہوں، میں ایک جمہوری سوچ کا آدمی ہوں، ہم نے صعوبتیں، قیدوبند اورجلاوطنی برداشت کی ہے۔شہباز شریف نے بتایا کہ 1993 میں غلام اسحاق نے مجھے بلایا اور کہا تم وزیراعظم بن جاؤ، میں نےکہا یہ ممکن نہیں ہے، میں نے یہ پیشکش رد کر دی، 1999 میں جنرل مشرف نے پیشکش کی جسے میں نےمسترد کر دیا، یہ راز پرویز مشرف نے خود افشا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں نوازشریف کو پاناما کے بجائے اقامہ پر نااہل کیا گیا تو اس وقت نوازشریف نے مجھے پارٹی صدرنامزد کیا، چور دروازے سے آنا چاہتا تو میرے پاس بہت مواقع تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان بھارت کشیدگی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker