تازہ ترینعلاقائی

پتوکی سرائے مغل جمبر حبیب آباد اور گردنواح میں ناقص،مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاءفروخت کی جارہی ہیں

پتو کی(تحصیل رپورٹر) پتوکی سرائے مغل جمبر حبیب آباد اور گردنواح میں ناقص ، مضر صحت اور غیر معیاری اشیاءخورد ونوش استعمال کرنے سے شہری مہلک امراض کا شکار ہونے لگے ۔ذمہ داران نے کاروائی کی بجائے آنکھیں بندکرلیں ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں منافع خوراورملاوٹ کے ناسور شہر میں غیر معیاری مصالحہ جات ، دالیں ، دودھ ، مشروبات ، آٹا ، پانی ملاگوشت اورمضر صحت گھی ،عرقیات اوردیگر ملاوٹ شدہ اشیاءفروخت کرکے راتوں رات امیر بننے کے چکر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اوریہ مکروہ دھندہ انتظامیہ کی غفلت ، لاپرواہی اور عدم توجہ کی بدولت بڑھتاجارہا ہے ملاوٹ خور انسانی صحت کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ کر رہے ہیں مگر انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں بڑی تعداد میں شہری مختلف امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ھے عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ، ڈپٹی کمشنر قصور اور فوڈاتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری نوٹس لیکر کاروائی کی جائے

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے کی حج پروازیں ابتدا میں ہی تاخیر کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker