پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف نیب لاہور کے روبرو پیش

لاہور(پاک نیوز)آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) سخت حفاظی انتظامات میں نیب کے روبرو پیش ہوئے، اس موقع پر لیگی کارکنان نے نیب اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے تصدیق کی تھی کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود شہبازشریف آج نیب میں پیش ہوں گے۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو قوت مدافعت میں کمی کے باعث گھرسے نہ نکلنے کی تاکید کی تھی،شہباز شریف قانون کا احترام کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی، ہم نے کورونا کے باعث دقت کے باوجود پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کرکے اور یادداشت کی بنیاد پر معلومات مہیا کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ پیشی پرنیب کو اسکائپ ایڈریس بھی فراہم کیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  طالبان سے مذاکرات ۔۔۔ مولانا سمیع الحق کی پیشکش

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker