بین الاقوامیتازہ ترین

ایران: کورونا کیسز میں کمی کے بعد مساجد کھولنے کا فیصلہ

تہران(ڈیسک نیوز)ایران میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد ملک کے بعض حصوں میں مساجد کھولنےکا فیصلہ کیا گیاہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکومت نے کورونا سے کلیئر ہونے والے علاقوں میں مستقل طور پر مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ملک بھر میں عائد پابندیوں میں بھی کمی کرنا شروع کردی گئی ہے۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جو گزشتہ 55 روز کے دوران سب سے کم شرح اموات ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے ملک میں آنے والے دنوں میں یہ رجحان جاری رہے گا۔دوسری جانب اتوار کے روز سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ 132 علاقوں یعنی ملک کے ایک تہائی انتظامیہ ڈویژنز میں پیر کے روز سے مساجد کھول دی جائیں گی۔انہوں نے زور دیا کہ اسلام تحفظ کو لازم تصور کرتا ہے اور اجتماعی نماز کی نسبت سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے جب کہ مساجد میں نماز کی ادائیگی صرف سفارش ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کے اسپتالوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز حالیہ ہفتوں کے مقابلے میں کافی کم ہوئے، پابندیوں کو آہستہ آہستہ اٹھایا جائے گا تاہم ایرانی شہریوں کو اب بھی بری صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  طالبان سے مذاکرات کیے،ان سیاسی طالبان سے بھی مذاکرات کررہے ہیں،ساجدمیر

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker