تازہ ترینعلاقائی

للیانی:20روزقبل ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین،دوست ہی قاتل نکلا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)20روزقبل ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین،دوست ہی قاتل نکلا، پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر قتل کیا ملزم کا اعتراف جرم،آلہ قتل و موٹر سائیکل بر آمد، ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی طرف سے ایس ایچ او محمد فاروق رانجھا و تفتیش ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق 12اپریل کو تھانہ مصطفی آباد پولیس کو لکھینیکے گاؤں کے قریب کھیتوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقتول کی شناخت بعد ازاں ارشد عرف راشد ولد خالد قوم جٹ سکنہ بھمبہ کلاں سے ہوئی، نامعلوم ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی اوقصور زاہد نوازمروت کی خصوصی ہدایات، ڈی ایس پی صدر اشفاق حسین کاظمی کی زیر نگرانی، ایس ایچ اومصطفی آبادانسپکٹر محمد فاروق رانجھا، محمد نبیل ٹی اے ایس آئی و دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، تفتیشی ٹیم نے نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے جدیدترین ٹیکنالوجی اور روائتی تفتیش کے ہر طریقہ کو اپنایا،کال ڈیٹیل کی مدد سے شک کی بنیاد پرمقتول ارشد عرف راشدکے دوست وحیدولد صدیق سکنہ رائیونڈ لاہور کو شامل تفتیش کیاجس نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ میر ااپنے دوست کیساتھ پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوگیا اور اپنے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کرکے اسکی نعش کھیتوں میں پھینک دی اور اسکی موٹرسائیکل مصطفی آباد نہر میں پھینک دی، تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل اورمقتول کی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے، تاہم مقتول اور الزام علیہ کی سرگرمیاں بھی مشکوک پائی جارہی ہیں جن کے کریمنل ریکارڈ کے متعلق تحقیقات بھی کی جارہی ہیں، ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے20روز کے اندر اندر اندھے قتل میں ملوث نامعلوم ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کرنے پرپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان زمبابوے کو ہرانے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker