پاکستانتازہ ترین

رمضان شوگرمل ریفرنس: حمزہ شہباز پر12مئی کو فردجرم عائد ہونےکا امکان

لاہور(پاک نیوز)احتساب عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پرحمزہ شہبازکوپیش کریں اور پیشی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی، کورونا وائرس کے باعث حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔جیل حکام نے کورونا وائرس کے باعث اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل سے نہ لانے کی رپورٹ پیش کی۔مسلم لیگ(ن) کے صدر و سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل چودھری محمد نواز نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔احتساب عدالت نمبر5کےجج امجدنذیرچودھری کی جانب سے جاری سماعت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہبازکو 12مئی کو ہرصورت پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل:پانچ مسلح افراد کا بیوہ کے گھر پردھاوا۔ بیوہ اوراسکے بچوں کومارمار کرادھ موا کردیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker