تازہ ترینعلاقائی

پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام بل سمیت چار مسودہ قانون پیش

punjab assemblyلاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام بل 2013ء سمیت چار مسودات قانون پیش کر دیئے گئے،وزیر تعلیم نے 14 اگست سے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چار سے نو سال کے تمام بچوں کو اسکولوں تک پہنچایا جائے گا ،پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر شیرعلی گورچانی کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس کے آغاز میں گذشتہ روز انتقال کر جانے والے سیکریٹری اسمبلی آفتاب مقبول جوئیہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ،مسلم لیگ ن کی نومنتخب رکن بشریٰ انجم بٹ نے رکنیت کا حلف اٹھایا ،حکومتی بنچوں کی جانب سے لوکل گورنمنٹ بل 2013 ،محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان ،پنجاب بوائلر اینڈ پریشروہیلز اوراینمل سلاٹرکنٹرول بل پیش کیے گئے ،وقفہ سوالات کے دوران وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے 14 اگست سے تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اکیس ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کیساتھ چار سے نو سال کے تمام بچوں کو اسکولوں میں پہنچایا جائیگا ،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مزید چاراضلاع میں دانش سکول کھولے جائیں گے ،اجلاس پیر کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں سیاسی گروپوں میں جھنڈا اتارنے پر جھگڑا 4افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker