تازہ ترینعلاقائی

کیمپ جیل کے تمام کورونا مریض صحتیاب

لاہور(پاک نیوز) کیمپ جیل میں قیدیوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ تصدیق شدہ 59 میں سے آخری 4 مریضوں کے حتمی ٹیسٹ بھی منفی آگئے۔ دیگر جیلوں کے 10 قیدیوں میں سے 9 قیدی بھی صحت یاب ہوگئے۔دوسری جیلوں سے آئے کورونا کے آخری قیدی کا آج حتمی ٹیسٹ بھجوایا جائیگا۔ کیمپ جیل میں 512 قیدیوں اور 15 سٹاف ممبران کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جن میں سے 59 قیدیوں اور ایک جیل وارڈر کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی، جبکہ کیمپ جیل سے 1500 سے زائد قیدی دوسری جیلوں میں منتقل کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  فوجی عدالتوں پر تمام جماعتیں متفق ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker