تازہ ترینعلاقائی

للیانی:صحافی محمدحسین کے خلاف جھوٹامقدمہ درج کرنے پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سنیئر صحافی محمدحسین کے خلاف جھوٹھا مقدمہ درج کرنے پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ،احتجاجی مظاہرہ پریس کلب مصطفی آباد کے سامنے کیا گیا، جھوٹھا مقدمہ خارج کرنے اور حملہ آور دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب مصطفی آباد کے سنیئر صحافی محمد حسین کے خلاف پولیس تھانہ مصطفی آباد نے میرٹ کو بلائے طاق رکھتے ہوئے جھوٹھا و بے بنیاد مقدمہ درج کر گیا تھا جس کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد فاروق احمد رانجھا کی غنڈا گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین پولیس کی غنڈا گردی اور بلیک میلر حملہ آوروں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، مظاہرین نے جھوٹھا مقدمہ خارج کرنے اور حملہ آور دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی، سر پرست اعلی ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، گروپ لیڈر زبیر احمد بھٹی، سنیئر صحافی شاہد عمر ودیگر صحافیوں نے کہا کہ جھوٹھا مقدمہ فوری خارج کرنے اور حملہ آور بلیک میلر دا افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ایس ایچ او فاروق احمد رانجھا جھوٹھا مقدمہ درج کرکے نہ جانے کون سے عزائم حاصل کرنا چاہتا ہے،اگر ایسے اوچھے ہتکنڈے استعمال کرکے صحافیوں کو خاموش کروانا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے،ہم آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی، وزیر اعلی پنجاب، وزیر اطلاعات، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے جھوٹھا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، احتجاجی مظاہرہ میں بابا طارق مقبول، سیٹھ محمد حسین، محمد جمیل سندھو،، عبدالقیوم،محمد اکمل کھوکھر،الیاس ملک،سردارہا رون اقبال سندھو، ارشد علی شامی، زرار علی خاں،واحد ملک،ملک جمیل احمد،منیر احمد بھٹی، ارشد علی جوئیہ،رانا توقیر احمد، عبدالمنان سلفی، محمد طاہر میو، مہر علی مہران، حافظ محمد طاہر اقبال،مہر مراد علی ایڈووکیٹ،ملک اصغرعلی،ناصر سندھو، حاجی عبدالقادر، چوہدری اشتیاق، آصف امین، ذوالفقار علی ودیگر صحافیوں کی طرف سے پولیس تھانہ مصطفی آباد کی غنڈا گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker