پاکستانتازہ ترین

لاک ڈاؤن میں کیا کھلا کیا نہیں کھلا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ 9 مئی سے ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے متعلق سوچ بچار کی گئی جبکہ کھولے جانے والے کاروبار اور ٹرانسپورٹ کے لیے (ضوابط) ایس او پیز پر بھی غور کیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے اس حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔ حکومت نے فی الحال ٹرین اوربس سروس نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مقامی فلائٹ آپریشن بھی بند رہے گا۔اجلاس کے  بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں لیکن لوگ بہت مشکل میں ہیں، غریب اور دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے، ہمارا ٹیکس 35فیصد کم ہوچکاہے اور برآمدات کم ہوگئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں دو نفل پڑھ کر اللہ کا شکر ادا کریں، جیسی تباہی دیگر ممالک میں مچی اللہ نے پاکستان کو محفوظ رکھا، قوم بن کر حالات کا مقابلہ کریں گے، لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھول رہے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اگر انہوں نے ایسا نہ کیا اور کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا تو ملک پھر سے بند کرنا پڑے گا، ڈنڈے کے زور پر عوام کو سمجھانا نہیں چاہتے اور پولیس کے ڈنڈے کے زور پر عوام پر ایس او پیز لاگو نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور ائیرپورٹ پر طیارے سے دہشتگرد گرفتار

پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہ

عمران خان نے کہا کہ میرے خیال میں پبلک ٹرانسپورٹ کو کھلنا چاہیے کیونکہ اس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا، لیکن اس پر صوبے کے خدشات ہیں، اس سےمتعلق  ایس او پیز بنائیں گے، کوئی  بھی فیصلہ صوبوں کے بغیرنہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کے لیے ایس او پی بنائے گئے ہیں جن پر عمل کرنا ہوگا، عوام کی انفرادی ذمہ داری ہے وہ خود احتیاط کریں، علامات کی صورت میں لوگوں کو سیلف کورنٹین کی طرف جانا ہوگا، احتیاط سے ہی وائرس  کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی کے گلوکارشاہد نذیر کا نیا گانا”مچھی اک پاوٴنڈ دی“ریلیز

اوقات کار

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ صنعتیں، چھوٹی مارکیٹیں اور گلی محلوں کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سحری کے بعد سے شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی، افطاری کے بعد دکانیں کھولنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  مانگا منڈی کے قریب بس الٹنے سے 12 مسافر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

ہفتے میں دو روز چھٹی

اسدعمر نے بتایا کہ ہفتے میں 5 روز تک کام کی اجازت ہوگی اور دو روز سب بند ہوگا جس کے دوران صرف وہی دکانیں کھلیں گی جنہیں لاک ڈاؤن کے دوران اجازت تھی، اسپتالوں میں چند او پی ڈیز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کون کون سی صنعتیں کھلیں گی

حماد اظہر نے بتایا کہ اسٹیل، پینٹ، سرامکس، ٹائلز، الیکٹرک، اسٹیل، ایلومنیم، ہارڈ ویئر صنعتوں اور دکانوں کو کھولا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker