پاکستانتازہ ترین

چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا، نیب

اسلام آباد(پاک نیوز) قومی احتساب بیورو نے واضح کیا ہے کہ چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا اور اس حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چوہدری برادران کے مبینہ مقدمات کے باعث نیب مخالف پروپیگنڈا جاری ہے اور یہ امر انتہائی حیران کن اور باعث تشویش ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے ان مقدمات پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ چوہدری برادران کے مقدمات سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ معمول کی انکوائری پرانے مقدمات میں قانون کے مطابق جاری ہے۔ پرانے مقدمات کو غیرمعینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جاسکتا۔اعلامیہ کے مطابق نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے۔ نیب کا تعلق کسی جماعت سے ہے اور نہ ہی کسی فردسے۔ نیب کے افسران کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے اور نیب کے قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مری :میاں برادران سے وفاقی وزراکی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker