بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت کا طیارہ مگ 29جالندھر کے قریب گر کر تباہ

دلی(ڈیسک نیوز)بھارتی ایئر فورس کا طیارہ مگ 29 تربیتی پرواز کے دوران جالندھر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی مشن پر تھا اور تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے قبل پائلٹ پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی ائرفورس کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا تھا۔ پائلٹ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے حادثہ سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔مگ 29 انیس سوننانوے میں کارگل وار میں استعمال ہوا تھا اور دو ہزار اٹھارہ سے اب تک بھارتی ایئر فورس کے 13 طیارےگر کر  تباہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل:چارمسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکرگن پوائنٹ پرلاکھوں روپے نقدی اورزیورات چھین لئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker