تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سینئر اے آئی ٹیکنیشن محمد اشرف اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور پتوکی کے سینئر اے آئی ٹیکنیشن حاجی محمد اشرف اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعدمحکمہ لائیو سٹاک سے ریٹائر ہوگئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں مرکز افزائش نسل حیوانات میں ایک پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک پتوکی جناب ڈاکٹر محمد عباس چوہدری اور سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد وسیم ضیاء تھے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عباس چوہدری نے حاجی محمد اشرف کی محکمہ کے لیے انجام دی گئی گرانقدر خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ حاجی محمد اشرف نے دوران ملازمت اپنے فرائض پوری ایمانداری سے سر انجام دیئے اور کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی اور نہ ہی اپنی کسی ذاتی مجبوری کو فرائض کی تکمیل میں آڑے آنے دیا۔مہمان خصوصی نے محکمہ کے دیگر سٹاف ممبران کو ان کے نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا۔اس کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے حوالے سے انہوں نے تمام سٹاف ممبران کو خصوصی عبادات کر کے ماہ مقدس کی فیوض و برکات سمیٹنے کی تلقین بھی کی۔آخر میں حاجی محمد اشرف صاحب کو تحائف دے کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے محکمہ لائیو سٹاک سے رخصت کیا گیا۔اس الوداعی تقریب میں محکمہ کے دیگر اے آئی ٹیکنیشنز شعیب احمد، محمد اسلم، عبدالستار اور حسیب جٹ وغیرہ نے بھی شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈکیتی اور چو ر ی کی نو مختلف وارداتو ں میں شہر ی لا کھو ں روپے مالیت کی گا ڑ ی ، موٹر سائیکل ، مو با ئل فو نز اور نقد ی وغیر ہ سے محر وم ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker