پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر دی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پاک نیوز) پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں اکتیس مئی تک توسیع کر دی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، صوبے میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، پمینیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حجام اور سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کھول دیئے گئے۔ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کریانہ سٹورز، تندور، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فروٹ اور سبزی منڈی ہفتے میں سات دن کھلی رہیں گی۔ تمام ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ پوسٹل اور کورئیر سروسز بھی ہفتے میں سات دن کھلی رہی گی۔پنجاب حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون کے دوران میرج ہال اور مارکیز بند رہیں گی۔ لاک ڈاون میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ کنسرٹ اور سپورٹس سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  علم کی حقیقت

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker