پاکستانتازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی اور گورنر سندھ کورونا سے صحت یاب

اسلام آباد(پاک نیوز)گورنر سندھ اور اسپیکر قومی اسمبلی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے پر اسپتال میں زیر علاج تھے ساتھ میں ان کے اہل خانہ کے دو افراد کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلا تھا۔علاج ہونے کے بعد اسد قیصر کا آج پھر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں ان کی رپورٹ منفی آئی ہے،طبیعت کی بحالی پر وہ اسپتال سے اسپیکر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل تھے ڈسچارج ہونے کے بعد اب وہ پھر سے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کردیں گے۔اپنی صحت یابی کے حوالے سے ٹویٹ میں اسپیکر کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میری کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے جب کہ بچوں کی رپورٹ بھی کل تک آجائے گی، میں دعائے صحت کرنے والے تمام خیر خواہوں کا شکر گزار ہوں۔دوسری جانب گورنر سندھ کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میں صحت کیلئے دعا کرنے والوں کا مشکور ہوں،انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:اُوباش کا گھر میں گھس کر نوجوان عورت سے دست درازی کی کوشش

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker