پاکستانتازہ ترین

سندھ میں کورونا کو شکست دینے کا ریکارڈ قائم ، مرتضیٰ وہاب

کراچی(پاک نیوز)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے کا سندھ میں ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 607 مریضوں نے کورونا کو شکست دےدی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک دن میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے،ان افراد نے خود کو آئیسولیشن میں رکھ کر کورونا کو مات دی ہے۔ساتھ ہی مرتضی وہاب نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید پندرہ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں مہذب قوم کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں کیونکہ اپنے اہل و عیال اور خود کو کورونا سے بچانے کا یہ واحد ذریعہ ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو ماسک پہننے، بار بار ہاتھ منہ دھونے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ترغیب بھی دینی ہے،اپنے بیان کے آخر میں مرتضی وہاب نے کہا کہ یاد رکھیئےکورونا وائرس ایک حقیقت ہے تاہم اس کا علاج صرف احتیاط ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل؛ وسیم اکرم اسلام آباد کی ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ مقرر

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker