پاکستانتازہ ترین

چینی سفیر کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی(پاک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور کورونا وبا کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی جانب سے فوری میڈیکل سپلائی کی فراہمی پر سفیر یاؤجنگ سے اظہار تشکر کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی میڈیکل ماہرین کی پاکستان آمد اور تعاون کو بھی سراہا۔ اس موقع پر چینی سفیر یاؤجنگ نے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نےمشترکہ اپوزیشن کےاحتجاج میں جانےکی تاریخ بتادی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker