بین الاقوامیتازہ ترین

ووہان میں کورونا کے نئے کیسز کے بعد ٹیسٹ کا سلسلہ دوبارہ شروع

ووہان(ڈیسک نیوز) چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ چینی شہر جیلن میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جبکہ فارمیسی کو بخار اور اینٹی وائرل ادویات کی فروخت کی تمام اطلاع مقامی حکومت کو دینی ہوگی۔چینی شہرووہان میں کورونا کے چھ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایک کڑور دس لاکھ شہریوں کا کورونا کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ یہ ٹیسٹ صرف دس دنوں میں مکمل کیے جائیں گئے جبکہ چینی شہر جیلن میں کورونا وائرس کےمزید نئے کیسز کی تصدیق کے بعد شہر میں لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔ چالیس لاکھ سے زائد آبادی والے شہر جیلن میں بس سروس، سنیما، اور دیگر تفریحی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔ باہر جانے کی اجازت صرف ان شہریوں کو ہوگی جن کے اڑتالیس گھنٹوں میں ٹیسٹ منفی آئے ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  نگران سیٹ اپ میں ذمہ داریاں ملیں تو مایوس نہیں کروں گا،طاہر القادری

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker