تازہ ترینعلاقائی

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا لاک ڈاؤن اورایس او پیز پر سختی سے عملددرآمد کروانے کا فصیلہ

پتوکی(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی آصف علی ڈوگرکی صدارات میں تاجروں پولیس اور دیگر محکموں کے افسران کا اہم اجلاس لاک ڈاؤن اورسرکاری ایس او پیز پر سختی سے عملددرآمد کروانے کا فصیلہ۔ تفصیلا ت کے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی آصف علی ڈوگرکی صدارات میں اے سی آفس میںاجلاس منقعد ہوا جس میں ڈی ایس پی پتوکی راضوان منظور چیمہ ایس ایچ او سٹی پھولنگر اسلم بھٹی مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے نائب صدر حاجی محمد اسلم، میاں سرفراز احمد ،جنرل سیکرٹری ، حاجی عبدالغفوربھٹی ،حاجی محمد آصف سعید سٹی پریس کلب پتوکی کے صدرتنویر اسلم خاں ،میڈیا کواڈنیٹرخالد ورک ،چوہدری محمد اکرم میونسپل کمیٹی پتوکی کے اہلکاروں سمیت دیگرافرادنے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی آصف علی ڈوگرنے کہا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر عمل کر تے ہوئے۔اپنے گھر وں میں رہیں تاکہ کرونا کے خلاف جاری جنگ کو جیتا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کرونا ایک خطر ناک وائرس ہے۔اس کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا شہری ماسک کا استعمال کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔حکومت نے لاک ڈاون کے دوران جن دوکانوں کو پابندی سے مشتنی قرار دیا ہے۔ان کے علاوہ تمام مارکیٹں اور باازار تاحکم ثانی بند رھیں گےاور۔سرکاری احکامات کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس سلسلہ میں پولیس کا گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مکڑیوں سے نہ ڈرنے والے ہوتے ہیں حقیقی مرد

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker