پاکستانتازہ ترین

سول ایوی ایشن کا کل سے اندرون ملک 5 شہروں میں پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 16 مئی سے اندرون ملک 5 شہروں کے درمیان پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔سول ایوی ایشن کے شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن کے شیڈول میں بتایا گیا ہےکہ لاہور سے 32، پشاور سے 4 اورکوئٹہ سے 6 پروازیں چلائی جا ئیں گی جب کہ یہ پروازیں اب ہفتے میں ایک دن چھوڑ کرچلائی جائیں گی۔کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ہفتہ وار 369 پروازیں چلائی جاتی تھیں لیکن کورونا کی صورت حال کے پیش نظر اب صرف 68 پروازیں جب کہ اسلام آباد سے 228 کے بجائے 32 پروازیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  اظہار رائے پر پابندی کیوں ؟

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker