پاکستانتازہ ترین

کورونا مریضوں کا علاج، موثر دوا چند ہفتے میں پاکستان میں بننا شروع ہو جائیگی: ظفر مرزا

اسلام آباد( پاک نیوز) معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج کیلئے موثر دوا کی چند ہفتے میں پاکستان میں مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی، امریکا میں اس کے استعمال سے مرض کی شدت میں 30 فیصد کمی آئی، وائرس کی دوا سے ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا امریکا میں کورونا کے حوالے سے ایک دوا بنائی گئی ہے، امریکا کی تیار کردہ دوا کے صحت افزا نتائج ملے، پاکستان سے یہ دوا 127 ممالک کو ایکسپورٹ کی جاسکے گی، دوا کا نام ری میڈیسویر ہے، دوا انجکشن کی صورت میں ہے، ریمڈیسویر کے استعمال سے مرض کی شدت میں 30 فیصد کمی آئی، 6 سے 8 ہفتے تک کورونا کے علاج کیلئے دوا تیار ہوسکے گی، وزیراعظم نے کمپنی کو آمادہ کیا کہ یہ دوا پاکستان میں تیار ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا مریضوں کیلئے فیس ماسک کا استعمال ضروری ہے، کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ ضروری ہے، کورونا کی ویکسین ہے نہ کوئی موثرعلاج، کورونا وارڈز میں عملے کا حفاظتی کٹس پہننا لازمی ہے، طبی عملے کی تربیت کا انتظام کر رہے ہیں، طبی عملے کی تربیت کا ویڈیو لنک کے ذریعے اہتمام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار دن دہاڑے تھائی لینڈ کے نمائندے کو لوٹ کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker