پاکستانتازہ ترین

قومی ایئرلائن کا اندرون ملک فضائی آپریشن آج سےجزوی بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی(پاک  نیوز) کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے بھی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی پرواز اندرون ملک سفر کیلئے کچھ دیر میں اڑان بھرے گی۔پی آئی اے نے اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آج پی آئی اے کی پہلی باقاعدہ پرواز لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائے گی پرواز دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے کراچی واپسی کی پرواز آج ہی کے روز شام چار بجے روانہ ہوگی۔ مزید پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے، اندرون ملک پروازوں کیلئے بکنگ شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت خیبرپختونخوا کا صوبے میں3روزہ سوگ کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker