تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو۔تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکو راج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ صدر کی حدود میں تین مسلح ڈاکووں نے افطاری کے وقت ناکہ لگا کر متعدد مسافروں سے موٹر سائکل،نقدی،اور موبائیل چھین لیے۔لٹنے والے روزہ افطار کرنے کے واسطے دیکر رہا کرنے کی منتیں کرتے رہے مگر ظالم ڈاکووں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔روزہ دار لٹنے والوں نے مٹی کھا کر روزہ افطار کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عین افطاری کے وقت تین مسلح ڈاکووں نے راجباہ نیاز بیگ پر لمبے جاگیر کے پاس ناکہ لگا لیا اور آتی جاتی گاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لوٹ کر یرغمال بنا کر کھیتوں میں بٹھا دیا اسی اثنا کھنڈا موڑ کے رہائشی عبدالرووف اور حمزہ لاہور میں محنت مزدوری کرکے جب موٹر سائکلوں پر وہاں پہنچے تو ڈاکووں نے انہیں بھی گن پوائینٹ پر روک لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر عبدالرووف سے چھ ہزار نقدی،دو قیمتی موبائیل اورپچھتر ہزار روپے کی نئی ہونڈا سیونٹی موٹر سائکل نمبر LEN 8360 چھین لی جبکہ دوسرے مسافر حمزہ سے ایک ہزار نقدی اور موبائیل چھین لیا اور دونوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر پہلے سے یر غمال بنائے مسافروں کے ساتھ یر غمال بنا کر بٹھا لیا،لٹنے والے مسافر روزہ داروں نے افطاری کرنے کے واسطے دیکرڈاکووں سے رہا ئی کا مطالبہ کیا مگر ڈاکووں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور جب روزہ افطار ہوا تو مجبور روزہ داروں نے مٹی کھا کر روزہ افطار کیا۔کافی دیر لوٹنے کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے اور دو لٹنے والوں عبدالرووف اور حمزہ نے تحریری درخواست تھانہ صدر بھائی پھیرو میں دے دی۔عوامی سماجی حلقوں نے بڑھتی ڈکیتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے اعلی پولیس حکام سے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں فوری طور پر عملہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تھانہ کے سولہ ملازمین کرونا میں مبتلا ہوکر قصور قرنطینہ میں داخل ہیں اور تھانہ کا اللہ ہی حافظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخوا کا495 ارب کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker