تازہ ترینعلاقائی

ڈپٹی کمشنر قصور کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

پتوکی (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قصورمنظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن میں آٹا تھیلہ 20کلو گرام پر چون ریٹ 805روپے‘ بناسپتی گھی (پیکٹ کھلا) فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ، چاول سپر باسمتی نیا 130روپے فی کلو گرام، چاول اری 35روپے فی کلوگرام، دال چنا باریک100روپے فی کلو گرام، دال چنا موٹی 110روپے فی کلو گرام، دال مسور موٹی امپورٹڈ130روپے فی کلو گرام، دال مسور باریک لوکل156روپے فی کلو گرام، دال ماش چھلکا 188روپے فی کلو گرام، دال ماش دھلی ہوئی 240روپے فی کلو گرام، دال مونگ دھلی ہوئی 240روپے فی کلو گرام،کالے چنے 106روپے فی کلو گرام، سفید چنے موٹے 110روپے فی کلو، سفید چنے باریک 90روپے فی کلو، دودھ کھلا فی لیٹر 70روپے، دہی 80روپے فی کلو، گوشت چھوٹا 780روپے فی کلو، گوشت بڑا 380روپے فی کلو، روٹی تندوری 100گرام 6روپے، نان 100گرام 9روپے، بیسن 116روپے فی کلو گرام، چینی 80روپے فی کلو گرام، گوشت برائلر، مچھلی، سبزی و فروٹ، انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  ہنگامہ ہے کیوں برپا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker