تازہ ترینفن فنکار

ارطغرل غازی کی ’حلیمہ سلطان‘ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند

استنبول(نمائندہ شوبز)شہرہ آفاق ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ارطغرل غازی‘ میں  ’حلیمہ سلطان‘ کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر  پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر  ہونے والے تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے  پاکستانی مداحوں کو اپنا اسیر کر لیا ہے اور پاکستان میں اس ڈارمے کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے’ارطغرل غازی‘ کی کاسٹ کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو فالو کر کے ان کی ہر پوسٹ پر  پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker