تازہ ترینعلاقائی

ٹڈی دل نے جنوبی پنجاب کا رخ کرلیا

ملتان(نامہ نگار) تیار فصلوں کی قاتل ٹڈی دل نے ایک بار پھر جنوبی پنجاب میں تباہی مچاتے ہوئے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے بعد ٹڈی دل نے جنوبی پنجاب کا رخ کرتے ہوئے ضلع مظفرگڑھ ،جھنگ ،خوشاب، بھکر، سمیت خانیوال کبیر والہ اور میاں چنوں کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،جہاں ٹڈی دل نے ہزاروں ایکڑ رقبے پر موجود فصلات کو تباہ کردیا ہے۔ٹڈی دل کے حملوں کے باعث ہزاروں ایکڑ پر موجود فصلیں تباہ ہوگئی ہے،کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے نے چارہ،کینوں کے باغات مکئی و موسمی سبزیوں سمیت دیگر فصلوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،جس سے سبزیوں سمیت چارے کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔متاثرہ کسانوں کہنا ہے کہ چند ماہ قبل پہلے بھی ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کیا تھا جس پر حکومت کی جانب سے موثر کنٹرول نہیں کیا گیا تھا جسکی وجہ سے انکا حالیہ حملہ شدید نوعیت کا ہو سکتا ہے۔دوسری جانب ٹڈی دل کے حملوں کے آغاز کے ساتھ ہی محکمہ زراعت اور پلانٹ پروٹیکشن سمیت دیگر ادارے بھی متحرک ہو گئےہیں ،ہزاروں ایکڑ رقبے پر اسپرے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ٹڈی دل کا بروقت خاتمہ مکن ہو سکے

یہ بھی پڑھیں  مشہورومعروف قوال عزیزمیاں کو بچھڑے 13 برس بیت گئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker