تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:گیارہ رکنی انصاف لیبر ونگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تحریک انصاف نے علاقہ بھائی پھیرو کیلیے گیارہ رکنی لیبر ونگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا۔مزدوروں کے مسائل کے حل کیلیے اورمزدوروں کو انصاف فراہم کرنے کیلیے اپنی قیادت کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کو شش کرونگا۔نائب صدر کی صحافیوں سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی طرف سے ایک نوٹیکفکیشن جاری کیا گیا جس کی کاپیاں نائب صدر لیبر ونگ بھائی پھیرو راناعدنان علی نے مقامی صحافیوں کو تقسیم کیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق علاقہ بھائی پھیرو کیلیے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے گئی ہے جس کے مطابق صدر راو تنویر،نائب صدر رانا عدنان علی،جنرل سیکرٹری قاسم جوئیہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ وسیم،فنانس سیکرٹری ملک نوید سمیت گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔نوٹی فکیشین کی کاپیاں تقسیم کرتے رانا عدنان نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت رانا محمد اسلم خاں اور لیبر ونگ ضلع قصور کے لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم اخترنے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اپنی قیادت کا شکر گزار ہوں اور انشا اللہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔اس موقع پر موجود موبائل اینڈمائکرو فنانس ایسوسی ایشن بھائی پھیرو کے جنرل سیکرٹری طارق شاہین،کونسلر خالد،معروف عالم دین مولانا محمد امین، مزدور رہنما مرشد منظور احمدسمیت دیگر کئی رہنماوں نے نائب صدر رانا عدنان علی اور کمیٹی کے دیگر ممبران کو مبارکباد دیتے توقع ظاہر کی کہ وہ صنعتی زون کے مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر رانا عدنان علی کی طرف سے حاظرین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کابینہ نے جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker