پاکستانتازہ ترین

حکومت کا عید کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اور بجٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز)حکومت نے عید کے فوراً بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اور بجٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں  مشیر پارلیمانی امور نے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کو بلائے جانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہونگے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر پارلیمانی امور نے اس معاملے پرمشاورت شروع کردی ہے، تاہم اسپیکر، چیئرمین سینیٹ سے مشاورت کے بعد چند روز تک حتمی اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فنانس بل کی تیاریاں بھی حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں،وزارت خزانہ سمیت دیگر متعلقہ وزراتوں سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر بجٹ اجلاس اور مشترکہ اجلاس میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، بجٹ اجلاس میں ملک بھر سے وفود کو روایتی دعوت بھی نہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہمانوں کی گیلریز کو بند رکھنے اور اضافی اسٹاف لانے پر بھی پابندی برقرار رکھنے کی تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گا، ساتھ ہی میڈیا کوریج، پریس گیلری اور پریس لاؤنج کے حوالے سے پی آر اے سے مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ دستاویزات کے حوالے سے ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی غور کیا جارہا ہے،دستاویزات کتابی شکل میں فراہم کی جائیں یا پھر ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے فراہم جائیں، ان تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلاول بھٹو زرداری کی امجد صابری کے گھرآمد، قاتلوں کی گرفتاری کا عزم

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker