تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تاجر ایس او پیز پر عمل کرکے اپنے بچوں اور ملک کا مستقبل روشن بنائیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تاجر ایس او پیز پر عمل کرکے اپنے بچوں اور ملک کا مستقبل روشن بنائیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اسلم بھٹی کی مرکزی انجمن تاجران سے گفتگو۔ہم حکومت کی ہدایات پر عمل کر نے میں انتظامیہ سے پورا تعاون کریں گے۔تاجر رہنماوں کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے رہنماملک محمد عثمان بوٹاکی طرف سے ایک پر تکلف افطار ڈنر میں شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔تاجر رہنما میاں محمد اکرم،سلیم پاشا،عبدالستار ساقی،طارق شاہین،میاں خالد رفیق،اصغر بھٹی،ملک محمد اکرم بوٹا،رانا حاجی محمد رمضان،رانا عدنان علی،بابا نزر،امجد نقیبی،ملک رفاقت اور دیگر درجنوں تاجر رہنماوں نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اسلم بھٹی نے کہا کہ تاجر حکومت کی طرف سے اعلان کر دہ ایس او پیز پر عمل کرکے اپنا،اپنے بچوں اور ملک کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں اور کرونا جیسی وبا سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں،بار بار ہاتھ دھوئیں،ماسک استعمال کریں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔اس موقع پر تاجروں نے اعلان کیا کہ وہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر کے اپنے اور اپنے ملک کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔آخر میں میزبان ملک عثمان بوٹا نے شہر میں خوشگوار ماحول قائم رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرانے پر ایس ایچ او اسلم بھٹی اور تمام تاجر وں کا شکریہ ادا کیا

یہ بھی پڑھیں  جے آئی ٹی کے سوال اور قوم کی بیٹی؟

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker