پاکستانتازہ ترین

محدود ٹرین آپریشن کا شیڈول جاری کردیا گیا

لاہور(پاک نیوز) پاکستان ریلوے کا لاک ڈاؤن کے بعد جزوی ٹرین آپریشن کل سے شروع ہوگا،جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔جزوی شیڈول کے مطابق محدود ٹرین آپریشن کی بحالی کے پہلے روز پندرہ ٹرینیں چلائی جائیں گی،کراچی سے کئی مسافر ٹرینیں اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہونگی، خیبر میل اورعوام ایکسپریس کراچی سے پشاور جبکہ گرین لائن اور پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی روانہ ہونگی۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے براستہ راولپنڈی کوئٹہ روانہ ہوگی،راولپنڈی سے تیزگام کراچی ،مہر ایکسپریس ملتان ،سبک رفتار ریل کار لاہور اور اسلام آباد ایکسپریس لاہور روانہ ہوگی۔اسی طرح قراقرم اور شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور اور ملت ایکسپریس کراچی سے لالہ موسی راونہ ہوگی،کراچی سے سیالکوٹ کے لئے علامہ اقبال ایکسپریس ،سکھر ایکسپریس کراچی سے جیکب آباد روانہ ہوگی،کراچی سے پاک بزنس لاہور روانہ ہوگی۔حکام کے مطابق تمام ٹرینیں پہلے سے مقررہ شیڈول ٹائم میں چلیں گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بدھ سے ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا

یہ بھی پڑھیں  سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کولمبو پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker