تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:محکمہ صحت اورٹی ایم اے کی طرف سے ڈینگی کے خاتمہ کے اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈی سی او

downloadاوکاڑہ (محمد مظہررشید)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفسیر سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع میں ڈینگی کی مہم جاری ہے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کی طرف سے ڈینگی کے خاتمہ اور بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ڈینگی کے خاتمہ کی مہم میں شہری اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر منعقدہ واک کے شرکاء سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا واک میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان ،اے ڈی سی جی اظہر حیات ،سیفٹی آفیسر ریسکیو1122میڈم عائشہ ،ڈی او سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خان ،صدر "ماڈا”محمد مظہررشید،ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر محمد عارف اور دیگر افسران اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ڈی سی او نے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ فیکٹریوں گوداموں اور ٹائر شاپس کو چیک کریں اور مچھر کی افزائش گاہوں کو تلف کیا جائے واک ڈی ایچ کیو ہسپتال سے شروع ہو کر ایم سی بی چوک پر اختتام پذیر ہوئی علاوہ ازیں تحصیل میونسپل اور ریسکیو 1122کے زیر اہتمام انسداد دینگی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اظہر حیات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122 ظفر اقبال نے کی اس موقع پر سیفٹی انچارج ریسکیو 1122میڈم عائشہ اور ریسکیو اور ٹی ایم اے کے عملہ نے بھی بھرپورشرکت کی واک سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی اظہر حیات نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اور چھتوں، گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے واک کے شرکاء نے بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے متعلق عبارت درج تھیں واک بلدیہ ہال سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اختتام پذیر ہوئی*

یہ بھی پڑھیں  مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت منسوخ، نوٹفیکشن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker