تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔اے سی پتوکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔کرونا کے خلاف پہلی صف میں خدمات سر انجام دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پتو کی سردار آصف ڈوگر نے ایک نجی صنعتی یونٹ کی طرف علاقے بھر کے بارہ ہسپتالوں کو کرونا سے بچاو کا لاکھوں کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔اے سی پتوکی سردار آصف ڈوگر کی کاوشوں سے نواحی صنعتی یونٹ سنچری پیپر اینڈ بورڈ مل نے ارد گرد کے بارہ سرکاری ہسپتالوں میں کرونا سے بچاو کیلیے لاکھوں روپے کا سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر موجود مل انتظامیہ،ڈاکٹروں صحافیوں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ہسپتال کے نمائندوں کو سامان تقسیم کرنے کے بعد حاظرین سے خطاب کرتے اے سی پتوکی سردار آصف ڈوگر نے کہا انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔ کروناکے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والوں پاک فوج،پولیس، رینجر کے جوانوں،ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف اور تمام این جی اوز، نرسز، رضاکاروں اور انتظامیہ کے افسران و ملازمین سب کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ اس وقت ساری انسانیت پر مشکل وقت ہے۔قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر ہمیں بھی ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔انہوں نے اپیل کی کہ مخیر افراد آزمائش کی اس گھڑی میں آگے بڑھیں یہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جے آئی ٹی کی رپورٹ نے واضح کردیا , کراچی کا امن کون تباہ و برباد کر رہا ہے،جماعت اسلامی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker