پاکستانتازہ ترین

شوگر انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش

اسلام آباد(پاک نیوز) ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے شوگر انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی۔ واجد ضیا کی کابینہ اجلاس کو بریفنگ، رپورٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ اس سے پہلے انکوائری کمیشن چینی سبسڈی کے معاملے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے لیے 25 اپریل کی پہلی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم کمیشن کی استدعا پر کابینہ نے مدت میں توسیع کی، توسیع کے بعد رپورٹ مئی کے تیسرے ہفتے میں آنی تھی لیکن ایک بار پھر مزید مہلت مانگی گئی جس کے بعد انکوائری کمیشن کو جمعرات تک کی مہلت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  سیلاب اور متاثرین!

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker