پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی

لاہور(پاک نیوز)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کرگئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1067 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 50694 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 365 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 336 اور پنجاب میں 310 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker