بین الاقوامیتازہ ترین

یوم القدس:مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جارہا ہے

یوم القدس ساری اسلامی دنیا جمعتہ الوداع کے دن مناتی ہے

اسلام آباد(ڈیسک نیوز) رمضان المقدس کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طورپر منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد مظلوم ومحکوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم القدس ساری اسلامی دنیا جمعتہ الوداع کے دن مناتی ہے اور مظلوم ومحکوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی جاتی ہے۔اس دن کی خاصیت کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔ 1948 سے فلسطین پر دنیا کی طاقتور اشرافیہ کے غاصبانہ قبضہ کے بعد امت میں یہ سوچ پروان چڑھتی رہی کہ فلسطین سے منسوب کوئی ایک دن منایا جائے۔ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے13رمضان المبارک1399ہجری کو امام زمان آیت اللہ خمینی نے پیغام جاری کیا کہ جس میں رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طورپر منانے کا اعلان کیاگیا۔یوم القدس سے مراد یقینا مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس اور انبیاء علیہم السلام کی سرزمین مقدس فلسطین ہی ہے۔ جی ہاں وہی فلسطین کہ جہاں ہزاروں انبیاء علیہم السلام کی آمد رہی اور پھر معراج کے لئے سفر مبارک کے وقت پہلے آپ (ص) کو بھی مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ جو کہ سر زمین فلسطین پر واقع ہے یہاں لایا گیا تھا ۔حقیقت میں یوم القدس مسلمانوں اور انسانیت کے اتحاد و یکجہتی کا دن ہے ، یہ دن دنیا بھر کی ایسی اقوام کا دن ہے کہ جن پر عالمی سامراجی قوتوں نے ظلم و ستم روا رکھے ہیں ، یہ دن مظلوموں کا دن ہے ، یہ دن ظالم کے خلاف نفرت اور بیزاری کا دن ہے ۔جمعۃ الوداع یوم القدس ایک ایسا عالمگیر دن ہے کہ جو فلسطین سے لے کر کشمیر تک کے مظلوموں کی داد رسی اور ان کے لئے ایک نئی امید کی کرن کی مانند ہے ۔اسی تناظر میں پاکستان میں بھی اس دن کو بھرپور طورپر منایا جاتا ہے جو پاکستان کے عوام کی القدس الشریف اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور ان سے دلی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  خو د کش حملے کل اور آج

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker