پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں جمعۃ الوداع آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

اسلام آباد(پاک نیوز) آج ملک بھر میں جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا،کورونا وائرس کے باعث ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مساجد میں اجتماعات ہوں گے۔ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کے طور پر منایا جاتا ہے، آج ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات ادا کی جائیں گی۔اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی جبکہ کورونا سے بچاؤ اور اس وبا کے خاتمے کی بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی اس کے علاوہ علمائے کرام جمعۃ الوداع کی اہمیت بیان کریں گے۔تاہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث مساجد میں ایس او پیز کے ساتھ عبادات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کا احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker