پاکستانتازہ ترین

نون لیگ نے شوگر انکوائری رپورٹ مسترد کردی

لاہور(پاک نیوز) مسلم لیگ (ن) نے چینی کمیشن کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے عمران خان سمیت دو وفاقی وزرا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں نے واجد ضیاء کی چینی کمیشن رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے اور شفاف تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر پنجاب حکومت کے سابق ترجمان ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خاں اور بزدار خود مقدس گائے بنے ہوئے ہیں وقت آنے پر یہی رپورٹ مستقبل میں نیب کیسز کی بنیاد بنے گی۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کو کوئی پوچھنے والانہیں، جبکہ شوگر انکوائری کمیشن میں عبدالرزاق داؤد اور خسرو بختیار کے بارے میں بھی کچھ نہیں کیا گیا،چینی ایکسپورٹ کرکے اپنے لوگوں کو ایک سو سات ارب روپےکا ناجائزنفع دلوایا گیا۔عظمیٰ بخاری نے عمران خان عثمان بزدار، اسد عمر اور رزاق داؤد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پانامہ میں نام نہ ہونے کے باوجود نواز شریف کمیشن میں پیش ہوسکتے تھے تو عمران خاں کیوں نہیں،اربوں کے ڈاکے میں عمران خان،عثمان بزدار،اسد عمراور رزاق داؤد شامل ہیں۔پریس کانفرنس میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ شوگر رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے جوابات اطمینان بخش نہیں تھے،پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین کا کام پورا ہوگیا تھا ،انہیں فارغ کرنا ہی تھا۔اس موقع پر رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے نہ ہی سبسڈی سے فائدہ اٹھایا اور نہ ہی ایکسپورٹ کی، ہم کورونا کی وجہ سے خاموش تھے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker