بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی،فوادچوہدری

ریاض(پاک نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں ہفتے کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شوال کاچاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی۔سعودی سپریم کورٹ نے آج چاند کی رویت کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی شہادتیں رپورٹ کریں تاہم چاند نظر آنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔اس کے علاوہ قطر، انڈونیشیا، ملائیشیا ، متحدہ عرب امارات اور ترکی میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کراچی میں ہوگا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پہلے ہی دعویٰ کرچکے ہیں کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker