تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ہم اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی جمہوریت کے حامی ہیں۔سید محمود احمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔نظام مصطفےﷺ کے نفاذ اور مقامی مصطفے ﷺکے تحفظ کیلیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔سیکولر قوتوں کا ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعیت العلمائے پاکستان بھائی پھیرو کے زیر اہتمام حیدر نورانی کی رہائش گاہ پرایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی علمائے اکرام،جے یو پی کے رہنما مشتاق نورانیاور جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی محمد رمضان نے شرکت کی۔افطار پارٹی میں شامل عوام سے خطاب کرتے معروف سجادہ نشین سید محمود احمد رضوی نے کہاکہ ہم اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی جمہوریت کے حامی ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان سیکولر ملک ہے لیکن ہم کہتے ہیں پاکستان اسلام کے لئے بنا ہے اور اسے ایک اسلامی سپر طاقت بنائیں گے۔پاکستان اللہ کی رحمت اور ہمارے لئے ماں کی گود اور مسجد کی طرح ہے۔ ملک میں بدامنی اور بے روزگاری حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔ ہم انتہا پسندی کو پسند نہیں کرتے، جس طرح ہم انتہا پسندی کے خلاف ہیں اسی طرح سیاست میں بھی گولی اور گالی کے خلاف ہیں،پاکستان ایک نظریہ، فلسفہ اور نصب العین ہے، پاکستان مدینہ کی اسلامی ریاست کی طرح ایک ریاست قائم کرنے اور دنیا کے سامنے ماڈل پیش کرنے کا نام ہے۔ پاکستان مدینہ کے بعد اس زمین پر مقدس ترین مقام ہے۔ اس کی حفاظت کرنا اور اس کے لئے لڑنا جہاد ہے، ہم اس کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان شیر دل ہیں۔ نوجوانوں نے قائد اعظم کا ساتھ دیا اور پاکستان بنایا تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے جینا مرنا دین اسلام کے لئے جینا مرنا ہے، ہم نے لا الہ الااللہ کے منشور اور سلوگن کو محفوظ بنانا ہے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو سیکولر ملک بننا چاہئے، میں ان سے کہتا ہوں کہ قائد، اقبال اور لاکھوں شہید ہونے والوں سے پوچھیں کہ انہوں پاکستان اور اسلام کی خاطر قربانیاں دی ہیں یا سیکولرازم یا لبرل ازم کے لئے۔ہم سیکولر ازم اور لبرل ازم قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان میں صرف اور صرف اسلامی نظام چلے گا اور اسلام کے سائے میں جمہوریت چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اسحاق ڈار‘ خورشید شاہ کی ملاقات، ٹی اوآرز پر گفتگو

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker