پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 فروری کو بلانے کا فیصلہ

senateاسلام آباد(نامہ نگار)  بلوچستان میں گورنر راج کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 فروری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت قانون و پارلیمانی امور نے 6 فروری کو شام 5 بجے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے سمری صدر کو بھجوا دی ہے، بلوچستان میں آرٹیکل 234 کے تحت 14 جنوری کو گورنر راج نافذ کیا گیا تھا، آئین کی رو سے گورنر راج کا اعلامیہ 2 ماہ کے اندر پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک نے جیو نیوز کو بتایا کہ مشترکہ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا جس میں بلوچستان میں گورنر راج کا اعلامیہ پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی کےسید خورشید شاہ نے 500 روپے کاٹکٹ حاصل کرلیا،فائنل دیکھنے کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker