پاکستانتازہ ترین

طیارہ حادثہ: پی آئی اےکا جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ دینے کا اعلان

کراچی(پاک نیوز)قومی ائیرلائن پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے فی کس  10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق طیارے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے اور لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ترجمان نےکہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تدفین کےلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ائیرلائن کی پرواز کو پیش آنےوالےحادثےکے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:محکمہ واپڈا اورمحکمہ ٹیلی فون کا بل ڈسٹری بیوٹرعملہ صارفین کے لئےعذاب بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker