پاکستانتازہ ترین

عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی: وفاقی وزیرمذہبی امور

اسلام آباد(پاک نیوز) نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، شہادت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، فواد چودھری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عوام اور حکومت عید منائیں گے، شریعت چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق کل پاکستان میں عید الفطر ہوگی، کل چاند کی پیدائش ہوچکی، آج غروب آفتاب کے بعد سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں دیکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker