پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں آج عیدالفطر سادگی سے منائی جارہی ہے

لاہور(پاک نیوز)ملک بھر میں  آج عیدالفطر کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے باعث سادگی کے ساتھ   منائی جارہی ہے۔ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر مساجد، عید گاہ اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، علمائے کرام نے عید کے خطبات میں اسلامی تعلیمات اور رمضان المبارک کی فضیلت بیان کی۔نماز کے اجتماعات میں افسوسناک طیارہ حادثے کے شہدا کی مغفرت، کو رونا وائرس سے نجات ملکی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔علمائے کرام نے غم کے اس لمحے دنیا سے رخصت ہو جانے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی اور بیماروں کے لیے دعائے صحت کی جب کہ نماز کے بعد لوگوں نے عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سالانہ سیرت مصطفی کانفرنس اور ثناء خوان مصطفی حمزہ قمر قادری کی نئی نعتیہ البم متعارف

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker