پاکستانتازہ ترین

ملتان:عید کے روز پیف مالکان و اساتذہ کا ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ

چار ماہ سے پیمنٹ نہ ملنے پر بچوں کو عیدی بھی نہ دسکے۔ پیف پارٹنرزو اساتذہ

ملتان(پاک نیوز)عید جو خوشیوں کا پیغام لاتی ہے مگر اس بار ریاست مدینہ میں بہت سے خاندانوں پر عید خوشیاں بن کر نہیں بلکہ دکھ کا پہاڑ بن کر آئی ہے۔ پیف پارٹنرز جو پچھلے ایک ماہ سے ملک بھر میں کبھی کسی شہر میں توکبھی کسی شہر میں احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں مگر حکومتی کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ پنجاب اسمبلی میں کمیٹی بننے اور لاہور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے ملتوی کرانے کے بعد بھی پیف پارٹنرز کی عید خالی گزری۔  ملتان پریس کلب کے سامنے پیف اساتذہ نے چار ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عید کے دن بھوک ہڑتال کیمپ لگایا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اس بار ہم بچوں کو شانپنگ تو دور کی بات عیدی دینے بھی قاصر ہیں۔ عید اگر ہم گھرمناتے تو بچوں کو کیا منہ دکھاتے اس لیے اس بار عید جنوبی پنجاب کے پیف مالکان اور اساتذہ نے ملتان کے پریس کلب کے سامنے احتاجی کیمپ لگا کر منائی۔اساتذہ کا مطالبہ ہمیں بروقت پوری تنخواہ ادا کی جائے ورنہ ہم پورے ملک میں بھوک ہڑتال اور شدید احتجاج کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker