تازہ ترینکھیل

عمران خان ریسٹ آف ورلڈ الیون کے کپتان مقرر

اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون کے کپتان مقرر کر دیئے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ریسٹ آف ورلڈ الیون میں شریک واحد پاکستانی کرکٹر عمران خان کو بطور کپتان شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑی میں بھارت سنیل گواسکر، ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج اور ویوین رچرڈز جبکہ بھارت کے سچن ٹنڈولکربھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سری لنکا کےکمار سنگاکارا، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور ویسٹ انڈیز کےمیلکم مارشل بھی ریسٹ آف ورلڈ الیون کا حصہ ہیں۔ ریسٹ آف ورلڈ الیون میں کرٹلی امبروز اور مرلی دھرن کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سفارتکاروں اور میڈیا ٹیم کا ایل او سی کا دورہ، مختلف سیکٹرز کا معائنہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker