تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: لنڈا پھاٹک پر ٹرین نے کار سوار فیملی کو روند ڈالا

پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی لنڈا پھاٹک پر ٹرین نے کار سوار فیملی کو روند ڈالادو خواتین سمیت چار افراد موقع پر جان بحق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور تھانہ صدر پتوکی پولیس موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا ٹرین نے کار سواروں کو آدھا کلو میٹر دور تک گھسٹا تفصیلات کے مطابق ٹرین خیبر میل لاہور سے کراچی کی طرف جارہی تھی جانبحق ہونے والوں میں،حماد ،سرفراز،اور ان کی بیویاں کرن اور ثمرین شامل ہیں حادثہ لنڈا پھاٹک پتوکی پر پیش آیا جانبحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور گہلن کے رہائشی ہیں۔ حادثہ لنڈا پھاٹک پر موجود گیٹ مین کی غفلت کے باعث پیش آیا ٹرین کے گزر تے وقت پھاٹک کو بند نہیں کیا گیا۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء نے بھٹی ہوٹل بائی پاس پر احتجاج کرتے ہوئے روذ بلاک کردیا اور مطالبہ کیا کہ غفلت کے مرتکب ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے،تاہم ڈی ایس پی پتوکی کی یقین دہانی پر انھوں نے احتجاج ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker