تازہ ترینکھیل

محمد حفیظ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے خواہشمند

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے خواہشمند ہیں جن کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے آئندہ برس التوا کے باوجود بھی ان کا ہدف برقرار رہے گا۔محمد حفیظ کے مطابق وہ اپنا کیریئر پورے وقار اور احترام کیساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے جبکہ حالیہ عرصے کے دوران ان کی کارکردگی بھی بہتر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے تمام تر ضروریات پوری کرتے ہیں تو سلیکشن کیلئے لازمی طور پر دستیاب ہونگے خواہ میگا ایونٹ کو آئندہ برس تک ملتوی کیوں نہ کر دیا جائے۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کی باؤلنگ نے کیریئر کے دوران انہیں کافی سہارا دیا ہے کیونکہ بیٹنگ میں کسی ناکامی کے وقت وہ باؤلنگ میں اس کی تلافی کر دیتے ہیں اور بائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کیخلاف کامیابی کی خداداد صلاحیت انہیں نمایاں کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف ہماری نہیں بلکہ حکومت کی درخواست پر ثالث بنے، طاہرالقادری

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker