پاکستانتازہ ترین

محکمہ موسمیات نے جمعہ سےبارش کی پیشگوئی کردی

لاہور(پاک نیوز) قیامت خیز گرمی اور کورونا سے پریشان پنجاب کے باسیوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔سورج سوا نیزے پر آگیا، چل چلاتی اور جھلسا دینے والی دھوپ نے شہریوں کو بے حال کردیا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ کر44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ رات کو بھی پارہ کم نہ ہوسکا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا  جبکہ دن کے اوقات میں لو چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 36 فیصد رہ گیا۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات بارش کا سسٹم لاہور میں داخل ہوگا، جو جمعہ اور ہفتے کے روز بارش برسانے کا باعث بنے گا تاہم جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری شدید گرمی میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں تاکہ لو لگنے سے محفوظ رہیں

یہ بھی پڑھیں  نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی آٹھویں پوزیشن برقرار

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker